اسلام آباد : اداکارہ کومل عزیز خان 30برس کی ہو گئیں۔
انہوں نے کیک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی فیملی اور دوستوں کا اتنے پیار اور خیال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کومل عزیز نے 2015ءمیں ڈرامہ سیریل”عشق بے نام“ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا ۔
اس کے بعد وہ ڈرامہ سیریل”سہیلیاں، جیٹھانی، بےخدی، گمراہ، زرد زمانوں کا سویرا، بساط دل، کبھی بینڈ کبھی باجا، بھروسہ پیار کا، میں نہ جانوں، حقیقت، اور ان دنو ں وہ ڈرانہ سیریل”راز الفت“ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔