اسلام آباد :گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ لوگ ماسک بارے کسی بھی پراپیگنڈہ پر یقین نہ کریں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
انہوں نے بیٹے کے ساتھ ماسک پہنے بنائی گئی اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کسی بھی پراپیگنڈہ پر یقین نہ کریں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس سے آپ خود کو بھی اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کورونا وائرس سے بچاﺅ بارے تمام حفاظتی اقدامات اپنانے کی بھی اپیل کی۔