بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کی دعوت پر جاتی امرا پہنچ گئے

03:51 PM, 16 Jun, 2019

لاہور:بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کی دعوت پر جاتی امرا پہنچ گئے،  قمر زمان کائرہ، چودھری منظوراور مصطفیٰ نوازکھوکھر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا پہنچ گئے ، جہاں وہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے،جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، مستقبل کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جانب سے قریبی رفقاءبھی شریک ہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ون آن ون ملاقات کابھی امکان ہے ۔ قمر زمان کائرہ، چودھری منظوراور مصطفیٰ نوازکھوکھر بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔ملاقات میں شرکت کے لیے  ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب،رانا ثنائاللہ اور ایاز صادق بھی جاتی امراپہنچ گئے ہیں ۔

یادرہے کہ مر یم نواز نے گزشتہ روزبلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی جس کو بلاول نے قبول کرلیا تھا۔

مزیدخبریں