لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی پوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا تھا،عمران خان نے کہا کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے والے تمام پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’آئیے سب دعا کریں کہ آئندہ برس ہمیں رمضان اور عید اس نئے پاکستان میں میسر آئیں جس میں ہم رب تعالیٰ کی دی گئی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں جس کا خواب ہمارے آباء و اجداد نے دیکھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی تھی۔