اسکروٹنی میں اب تک دو ہزار سے زائد امیدوارمختلف اداروں کے نا دہندہ نکلے:الیکشن کمیشن

01:51 PM, 16 Jun, 2018

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے اسکروٹنی میں اب تک2300 سے زائد امیدوارمختلف اداروں کے نا دہندہ نکلے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی امیدواروں میں سوئی گیس کے نادہندگان کی تعداد 310 ہے جبکہ ایف آئی اے نے122 امیدواروں کےخلاف رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے383 نادہندگان کی فہرست الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی جبکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے1500 نادہندگان کی فہرست بھجوائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی شہریت ترک کرنے کے پراسیس والوں کو بھی غیرملکی پاسپورٹ یافتہ تصور کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں