راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 12.7 ایم ایم، ایس ایم جی ایس، میزائل لانچر، پستول، آر پی جی سیون اور بارودی سرنگوں سمیت بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔