لندن پولیس کی گرین فیل ٹاور میں لگنے والی خوفناک آگ کے واقعے میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق

11:04 PM, 16 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن:  لندن پولیس نے شہر کے گرین فیل ٹاور میں لگنے والی خوفناک آگ کے واقعے میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

برطانیہ کے اخبار دی سن نے گزشتہ روز جمعہ 16 جون کی اشاعت میں لندن کی اس رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 65 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھی دی ہے۔

دوسری جانب لندن پولیس کے کمانڈر سٹْوارٹ کْنڈی نے جمعرات 15 جون کو کہا تھا کہ فی الحال ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ اس بلند و بالا عمارت میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہے۔

اسی دوران برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے حکم دیا ہے کہ گرین فیل ٹاور میں آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل اور جامع تحقیقات کی جانی چاہییں۔

مزیدخبریں