نیو یارک: اقوام متحدہ کے ماہرین نے خلیجی ریاست بحرین میں حکومتی کریک ڈاون کی چھان بین کرنے کے بعد کہا ہے کہ تازہ اقدامات عوامی بے چینی اور بے سکونی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
پانچ آزاد مبصرین نے بحرین سے متعلق اپنی رپورٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو پیش کر دی ہے۔ بحرینی حکومت نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے حوالے سے موت کی سزا پر پھر سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
یہ امر اہم ہے کہ عرب ریاست بحرین کی اکثریتی شیعہ آبادی اپنے سول حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔