پی پی پی کے امتیاز صفدر وڑائچ پی ٹی آئی میں شامل

پی پی پی کے امتیاز صفدر وڑائچ پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سازش کا بہانہ بنا کر فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بنی گالا میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے ایسے پیش ہوئے جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو. انہوں نے کہا  نواز شریف نے جھوٹ بولا کہ ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں. اقتدار میں آنے کے بعد ایک فیکٹری سے تین فیکٹریاں بنالینا کرپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، نواز شریف منی لانڈرنگ کے مجرم ہیں، قوم اور پی ٹی آئی نواز شریف کو عدالت کا فیصلہ ماننے پر مجبور کردے گی، الیکشن جیتنے سے پانچ سال تک چوری اور منی لانڈرنگ کرنے کا لائسنس نہیں مل جاتا۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، نواز شریف سازش کا الزام لگا کر فوج اور سپریم کورٹ پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، یہی دو ادارے ہیں جو ان کے کنٹرول سے باہر ہیں باقی سارے تو انہوں نے مفلوج کردیے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جے آئی ٹی پر بڑا حملہ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ(ن)جے آئی ٹی کو رشوت دینے میں ناکام ہوگئی، جے آئی ٹی حکومت کے دبا ومیں نہیں آئی جس کے باعث تمام سرکاری محکمے مل کر جے آئی ٹی کو ناکام بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ سپریم کورٹ پیر کو جے آئی ٹی کی رپورٹ کی سماعت میں نواز شریف کو تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہونے کا حکم دے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائے کہ قطری خط فراڈ نہیں، قطری سچ ہوتا تو بینکنگ ٹرانزیکشن دکھادیتا، میں نے اپنی حلال کی کمائی سے خریدے گئے لندن فلیٹ کا حساب دیا اور ایک ایک رسید دکھائی،جمائما کی جانب سے ہونے والی ٹرانسیکشنز تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں پڑی ہوئی ہیں اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سوئپ کرے گی۔ نواز شریف اور زرداری کو فرشتے بھی دے دیے جائیں تو چوری نہیں رکے گی کیونکہ رہنما ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہونا بڑا ظلم ہے اورہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اگر وزیراعظم بنا تو کبھی ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دوں گا۔ خواجہ آصف نے خواتین سے متعلق نامناسب زبان استعمال کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں اس حوالے سے نواز شریف اور مریم نواز کو کارروائی کرنی چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما امتیازصفدر وڑائچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں  امتیاز صفدر وڑائچ نے تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان نے قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ امتیاز صفدر وڑائچ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ گوجرانوالہ ڈویژن ایک اہم علاقہ ہے۔ایک سوال کے جوا ب میں عمران خان نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ اداروں کو ڈرا رہے ہیں کہ فیصلہ خلاف آیا تو نقصان ہوگا۔یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن جیت کر آئیں اور اگلے پانچ سال پھر چوری کرتے رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپ سے فیصلہ منوائیں گے۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ساری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے ۔اایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میرٹ پر ٹکٹ دے گی۔ آنے والے دنوں میں اور لوگ بھی شامل ہو رہے ہیں ۔صحافی کی جانب سوال پر کہ آصف زرداری کو کب لے کر آرہے ہیں؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری کی ڈرائی کلین بڑی مشکل ہے۔پی ٹی آئی میں آنے والوں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے اس موقع پر عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم فائنل میں کامیابی حاصل کرے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں