لندن:آئی سی سی چیپیئنز ٹرافی میں اپنی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا تعلق مردان سے ہے ۔ پاکستان ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان کا تعلق بھی مردان سے ہے ۔ جارح مزاج فخر زمان کرکٹر بننے سے پہلے پاک بحریہ میں ملازم تھےپاکستان نیوی میں جہاز رانی کے عملے کے اہلکار کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیا کرتے تھے.وہ ایک ملاح کے طور پاکستان نیوی میں ملازم تھے ۔ وہ پاکستان نیوی کی جانب سے لسٹ اے میچز بھی کھیل چکے ہیں
جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے اپنی شاندار بلے کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ۔ فخر نے پاکستان کے لیے اب چیمپیئنز ٹرافی میں 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں ہی میچوں میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ان کے کھیل کی تعریف سابق پاکستانی کرکٹرز نے بھی کی تھی۔
فخر نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 23 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کیے تھے جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف فخر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 36 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے تھے اور یہ میچ پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
فخر زمان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ کے خلاف بھی صاف نظر آیا جہاں انہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز اسکور کیے تھے۔
فخر زمان نے قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کای جس کے بعد انہیں پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائدگی کرنے کا موقع ملا ۔فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی اور ایونٹ میں 8 میچوں میں 177 رنز اسکور کیے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں