ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت نے اپنی نئی فلم ”ملنگ“ میں ایشوریا رائے بچن کو کاسٹ کرانے کے لیے کوششیں شروع کر دیں ۔
رومانس اور ایکشن سے بھرپور ہے فلم ”ملنگ“ میں سنجے دت پولیس افسر کا روپ دھاریں گے اور رومانس کرتے نظر آ گے ، فلم میں سنجے دت کے مدمقابل اداکارہ کے لیے کوئی بھی نام فائنل نہیں کیا گیا لیکن سنجے بابا فلم میں ایشوریا رائے کو کاسٹ کرانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے انہوں نے کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔سنجے دت کے مطابق فلم میں ایکشن مناظر کی عکس بندی کے لیے ایشوریا سب سے زیادہ موزوں اداکارہ ہیں تاہم فلم میں لینے کا یا نہ لینے کا فیصلہ پروڈیوسرز نے کرنا ہے۔یاد رہے کہ سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد فلم نگری میں فلم ”بھومی“ کے ذریعے واپسی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے والد کا کردار ادا کیا ہے۔
سنجے دت فلم ”ملنگ “ میں ایشوریا رائے کو ہیروئن بنانے کے خواہ
ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت نے اپنی نئی فلم ”ملنگ“ میں ایشوریا رائے بچن کو کاسٹ کرانے کے لیے کوششیں شروع کر دیں ۔
08:22 PM, 16 Jun, 2017