عید سے قبل پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

05:55 PM, 16 Jun, 2017

لاہور: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے عیدالفطر سے قبل اندرون ملک سفر کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ قومی ایئرلائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس آفر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل عید ڈسکاؤنٹ کے طور پر تمام ڈومیسٹک فلائٹس کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ آفر 27 سے 29 جون تک کارآمد رہے گی۔

یاد ریے گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالفطر پیر 26 جون کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس سے پہلے وزارت ریلوے کی جانب سے بھی یکم تا 20 رمضان المبارک تک ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا تھا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

بعد ازاں پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پیکج کا بھی اعلان کی جس کے تحت عید کے موقع پر ملک بھر میں 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے دن کے لیے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں