بھارت کشمیرمیں ڈرون طیارے استعمال کرے گا

04:55 PM, 16 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی،سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس نے مقبوضہ علاقے میں امرناتھ یاترا   کی سیکورٹی، کشمیری نوجوانوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور مظاہروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی غرض سے چھوٹے ڈرون خریدنے کیلئے ٹینڈرز جاری کئے ہیں۔

سی آر پی ایف کے ایک سینئر عہدے دار نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں بتایاہے کہ یاترا کے راستے خاص طورپر سرینگر جموں ہائی وے پر مزیدبھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ چھوٹے ڈرون طیارے سیکورٹی کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ سالانہ امرناتھ یاترا 28جون سے شروع ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وادی کشمیرمیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنے کیلئے بھی ان ڈورن طیاروں کو استعمال کیا جائیگا۔

سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادیو نے ایک انٹریو میں کہاہے کہ ان چھوٹے ڈرون طیاروں کو مقبوضہ علاقے میں مظاہرین کی تصاویر لینے اور انکی تعداد اور محل و قوع کاجاننے کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا ۔

مزیدخبریں