بیجنگ: انسان نے چاند پر قدم رکھنے کے بعد اب چاند پر سبزیاں اگانے کا منصوبہ بھی بنا لیا۔ اس کے لیے چینی سائنسدان آئندہ برس ”چانگ فور مشن“ لانچ کرینگے جس کی مدد سے چاند پر آلو اگائے جا سکیں گے۔
ایک چینی اخبار کے مطابق چینی سائنسدانوں نے چاند پر آلو اگانے کی تیاری شروع کرلی ہے۔ چاند سے متعلق “چانگ 4 مشن” آئندہ برس لانچ کیا جائے گا، جس کے تحت آلوو¿ں کو زمینی ماحول کی طرح کے ایک چھوٹے سے حصے کے اندر رکھا جائے گا۔ مختلف طرح کے تجربات کیلئے چاند کی سطح پر ریشمی کیڑے کے لاروے کے ساتھ ایک سلنڈر بھی رکھا جائے گا۔اس کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ چاند کی سطح پر کیڑے اور آلو کے پودے بچ پاتے ہیں یا نہیں۔ اس سے جو نتائج برآمد ہوں گے اس سے اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ مستقبل میں وہاں انسانی زندگی کس حد تک ممکن ہو سکے گی۔
سائنسدانوں نے چاند پر سبزیاں اگانے کا منصوبہ بنا لیا
بیجنگ: انسان نے چاند پر قدم رکھنے کے بعد اب چند پر سبزیاں اگانے کا منصوبہ بھی بنا لیا۔ اس کے لیے چینی سائنسدان آئندہ برس ”چانگ فور مشن“ لانچ کرینگے جس کی مدد سے چاند پر آلو اگائے جا سکیں گے۔
04:51 PM, 16 Jun, 2017