مختلف کیسز کی وجہ سے کنگال ہو گیا تھا: سلمان کا انکشاف

04:48 PM, 16 Jun, 2017

ممبئی: فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیری تقریب کے دوران سلمان خان نے چنکارا اور ہٹ اینڈ رن کیس کی پیروی کے دوران پیش آنے والی مالی مشکلات کا پہلی بارانکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 سال سے مختلف مقدمات جھیل رہا تھا جس کے باعث میری مقبولت میں کمی آ گئی تھی اور فلموں میں کام ملنا بھی بند ہو گیا تھا جس کی وجہ سے پریشان رہنے لگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام مقدمات میں بری ہو چکا ہوں لیکن اس دوران گزرے ہوئے وقت کو یاد کرکے کانپ جاتا ہوں کیوں کہ مجھ پر وہ مقدمات قائم کیے گئے جو گناہ میں نے کیے ہی نہیں تھے اور خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے ہر دوسرے دن عدالت کے چکر لگاتا تھا جس دوران میری اور گھر کی ساری جمع پونجی ختم ہو چکی تھی اور مکمل طور پر کنگال ہو گیا تھا۔

اس سارے مشکل دور سے گزرنے کے لیے میں نے مختلف پروگرامز اور دوستیاں بڑھانا شروع کیں تو مجھ پر انگلیاں اٹھائی گئیں لیکن اب میں کسی بھی بات کی پرواہ نہیں کرتا اور خود کو مصروف رکھتا ہوں لہٰذا فارغ اوقات میں زیادہ سے زیادہ وقت فیملی کے ساتھ گزارتا ہوں۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی تاہم دبنگ خان کی یہ فلم پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے گی یا نہیں اس حوالے سے فی الحال کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں