وزیراعظم اتوار کو عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے

04:30 PM, 16 Jun, 2017

اسلام آباد: جے آئی ٹی کی پیشی کے بعد وزیراعظم اتوار کو عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ نجی ہے جو دو ہفتوں پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

اس دورے میں وزیر اعظم کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی ہونگے۔ عید کے بعد وزیراعظم لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے نواسے جنید صفدر کی گریجوایشن کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹیں گے۔ وزیراعظم کئی برسوں سے رمضان المبارک کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزارتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سخت سیکیورٹی میں وزیر اعظم جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے تقریبا 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور انہوں نے جے آئی ٹی کو تمام دستاویزات پیش کر دیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں