کراچی: سینٹرل جیل سے فرار قیدیوں کا پتا دینے والے کو انعام دینے کا اعلان

04:22 PM, 16 Jun, 2017

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیموں کے دو قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کرنیوالے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ معلومات فراہم کرنیوالے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

دو روز قبل سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ منظر عام پر آیا تو تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آ گئے تھے۔ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران قیدیوں کے فرار ہونے کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کی کٹی ہوئی سلاخوں اور جالی کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خطرناک قیدی منصوبہ بندی کے تحت فرار ہوئے ۔ تحقیقاتی اداروں نے سینٹرل جیل اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنا بھی شروع کر دی ہے جبکہ قیدیوں سے ملاقات کرنے کیلئے آنے والوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں