"خواتین کے لیے چہرہ ڈھانپنا واجب نہیں "،سعودی عالم دین

03:27 PM, 16 Jun, 2017

یاض : سعودی عالم دین اور مسجد قباءکے امام الشیخ صالح المغامسی نے کہا ہے کہ خواتین کےلئے چہرے کو ڈھانپنا واجب نہیں ۔”العربیہ “ کے مطابق رواداری اور اعتدال پسندی کی تلقین کرنے والے مسجد قباءکے خطیب نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہرے کے پردے کے بارے میں اسلام میں اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر دور کے فقہاءمیں اس بارے میں اختلاف رہا ہے۔

خطاب کرتے ہوئے الشیخ المغامسی نے کہا کہ خواتین کے لیے چہرے کا پردہ کرنا یا چہرہ ڈھانپنا واجب نہیں کیونکہ فقہاءمیں اس بارے میں مختلف آراءپائی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علماءکا ایک گروپ چہرے کے پردے کو لازمی قرار دیتا ہے جب کہ چہرے کو نہ ڈھانپے کا قائل گروپ کہتا ہے کہ چہرے کے پردے کے دلائل ناکافی ہیں.

مزیدخبریں