منا بھائی کی پنکی بدل گئی، مداحوں کیلئے پہچاننا مشکل ہو گیا

02:47 PM, 16 Jun, 2017

ممبئی: فلم منا ”بھائی ایم بی بی ایس“ اور ”لگان“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ گریسی سنگھ 14 برسوں میں اتنی زیادہ بدل گئیں ہیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا۔ 1999 میں فلم ”ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ گریسی سنگھ نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ٹی وی سے کیا۔

بعد ازاں 2001 میں انہیں عامر خان کے ساتھ فلم ”لگان“ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ 2003 میں فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ میں ڈاکٹر”پنکی“ کے کردار نے انہیں مزید شہرت دی۔

منا بھائی کے بعد گریسی نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔ فلموں میں خاص کامیابی نہ ملنے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور ایک بار پھر ڈراموں میں قسمت آزمائی کی۔

آج کل وہ ڈرامہ سیریل سنتوشی ماں میں کام کر رہی ہیں۔ منا بھائی ایم ایم بی بی ایس میں اپنی خوبصورتی سے سنجے دت کو دیوانہ بنانے والی گریسی سنگھ وزن میں اضافے کے ساتھ 14 برسوں میں بالکل بدل گئی ہیں۔ نئی تصاویر میں انہیں پیچاننا بہت ہی مشکل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں