لاہور : فلمسٹار نور اور انکے شوہر ولی حامد خان کے درمیان خلع کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، نور اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کی خواہشمند اور ولی حامد کی کچھ عادتوں سے تنگ تھیں ۔
ذرائع کے مطابق فلمسٹار نور اپنے ایک سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کی خواہشمند تھیں اور ولی حامد کے ساتھ شادی کے بعد بھی انکے اپنے سابقہ شوہر سے ٹیلیفونک رابطے موجود تھے ۔ اس کے علاوہ وہ ولی حامد کی بعض عادتوں کی وجہ سے ان سے سخت نالاں بھی تھیں اور آخر کار انہوں نے ولی حامد کے رویئے کو دیکھتے ہوئے ان سے خلع لینے کی درخواست دائر کر دی ۔
ذرائع کے مطابق فلمسٹار نور اب ولی حامد سے طلاق لینے کے بعد اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کر لیں گی ۔ اس حوالے سے نور کا موقف معلوم نہیں ہو سکا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔