فلم ”باہو بلی“ جیسی فلموں میں کام کرنا ان کا دیرینہ خواب ہے،اداکار نواز الدین صدیقی

فلم ”باہو بلی“ جیسی فلموں میں کام کرنا ان کا دیرینہ خواب ہے،اداکار نواز الدین صدیقی

ممبئی :بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ فلم ”باہو بلی“ جیسی فلموں میں کام کرنا ان کا دیرینہ خواب ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی تازہ گفتگو میںکہا کہ فلم باہو بلی ان کی پسندیدہ فلم ہے جس میں کاسٹ نے کمال کی اداکاری کے جوہر دکھائے اگر ایسی فلموں میں کام کرنا ان کا دیرینہ خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایسی کسی فلم میں کام کرنے کا انہیں موقع ملا تو وہ انکار نہیں کریں گے،فلم باہو بلی نے دنیا بھر سے 15 سو کروڑ کی کمائی کی ہے،فلم جلد ہی چین کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں