وریندر سہواگ تعصب پر اُتر آئے پاکستانی ٹیم کے بارے میں شرمناک ٹویٹ کر دی

وریندر سہواگ تعصب پر اُتر آئے پاکستانی ٹیم کے بارے میں شرمناک ٹویٹ کر دی

ممبئی :بنگلہ دیش کیخلاف میچ جیتنے پر شاہد آفریدی کی جانب سے بھارتی ٹیم کی تعریف کے باوجود سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے بھارتی کرکٹرز اور شہریوں کو مایوس کر دیا جو سوشل میڈیا پر بھی زہر اگلنے لگے ۔ سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اس حوالے سے تعصب پر مبنی ٹویٹ کر کے پاکستانی شائقین کو غصے سے لال پیلا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے لکھا ہے کہ ”اچھی کوشش کی پوتے ، سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بہترین کوششیں کیں، گھر کی ہی بات ہے ،فادرز ڈے پر بیٹے کیساتھ فائنل ہے “۔

سہواگ نے اپنے اس تعصب سے بھرے ٹویٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ مذاق کو سنجیدہ مت لیو بیٹا ۔سہواگ کی اس ٹویٹ پربہت سے افراد انکی سوچ پر تنقید کرتے اور مشورہ دیتے نظر آئے کہ اتنے بڑے کرکٹر کو اس طرح کا تبصرہ زیب نہیں دیتا ہے۔
Well tried Pote. Great effort to reach semis.Ghar ki hi baat hai.