کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ کے کرکٹر وین پارنل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلمان ساؤتھ افریقن کرکٹر وین پارنل نے ایک فیشن بلاگر عائشہ سے شادی کی کر لی ۔دونوں کا نکاح جنوبی افرقی شہر کیپ ٹاو¿ن کی ایک مسجد میں ہوا۔ اس موقع پر دلہا دولہن روایتی مذہبی عروسی لباس میں ملبوس تھے۔تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
دلہن عائشہ نے حجاب کے ساتھ سفید فراک جبکہ دلہا نے سیاہ شیروانی اور سیاہ ٹوپی پہن رکھی ہے ،شادی کی تقریب مکمل طور پر نجی تھی جس میں 400 مہمانوں نے شرکت کی۔2009ءسے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے وین پارنل 64 ایک روزہ میچز میں 508 رنز بنا چکے ہیں۔
انہی میچز میں وہ 94 وکٹس بھی لے چکے ہیں۔پارنل 2008 ءکے انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان بھی رہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں