کراچی : شاہد آفریدی کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق شاہد آفریدی نے بھارت کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفرید ی نے دوسرا سیمی فائنل جیتنے پر بھارت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اچھا کھیل پیش کیا ،اب کرکٹ کی دنیا میں سب سے بڑی گیم کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں سکون کے ساتھ توجہ دے کر کھیلیں ،پاکستان کو ایک جیت اور چاہیے ۔ شاہد آفرید ی کے بیان پر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لوگوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔
تاہم شاہد آفرید ی کی ٹویٹ کے بعد پاکستانی اور بھارتی شائقین کرکٹ میں بحث چل پڑی ۔ جس کے بعد ایک بھارتی کرکٹ شائق نے تو یہ بھی لکھ ڈالا کہ شاہد آفریدی ایل بی ڈبلیو کا مطلب تو بتائیں ۔
واضح رہے چند دن پہلے شاہد آفریدی ایک پروگرام کے دوران ایل بی ڈبلیو کا مطلب نہیں بتا سکے تھے ۔