امریکا کا افغانستان میں مزید 4 ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ

12:24 PM, 16 Jun, 2017

واشنگٹن: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پنٹاگون افغانستان میں اپنے مزید 4 ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کا اعلان آئندہ ہفتے تک متوقع ہے۔ اضافی امریکی اہلکار افغان فورسز کی تربیت کریں گے جبکہ دیگر امریکی فوجی اہلکاروں کو طالبان اور داعش کے خلاف انسداد دہشت گری کے آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے درخواست کی ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ میں آنے والے تعطل کو ختم کرنے کے لیے مزید ہزاروں امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں افغانستان سے بڑی تعداد میں غیر ملکی افواج کا انخلاء ہوا تھا تاہم یہاں مقامی فورسز کی تربیت کے لیے امریکی اور نیٹو کی کچھ فورسز کو تعینات رکھا گیا۔ اس وقت افغانستان میں 8400 امریکی فوجی جبکہ 5000 نیٹو اہلکار موجود ہیں جبکہ چھ برس قبل تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں