سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے

سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے

اسلام آباد: فرددس عاشق اعوان اور نذر محمد گوندل کے بعد پیپلز پارٹی کو ایک آج سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ کے فیصلے پر ایک اور دھچکا لگنے والا ہے جنہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور آج اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر مملکت امتباز صفدر وڑائچ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے فیصلے کے بعد آج عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے ۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودرھری نے امتیاز صفدر وڑائچ کی آج ہونے والی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما احمد یار ہراج کل عمران خان کی پارٹی کا حصہ بنیں گے ۔
اس سے قبل فردوس عاشق اعوان اور نذر محمد گوندل کی شمولیت پر بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کیونکہ ان دونوں رہنماﺅں پر سابق دور میں کرپشن کے الزامات رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں