اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ چین خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستا ن اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات کاخواہشمند ہے۔گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ چین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے ثالثی پرآمادگی ظاہر کی ہے۔
مشیرخارجہ نے کہاکہ چین کے وزیرخارجہ اس سلسلے میں اس مہینے افغانستان اورپاکستان کا دورہ کریں گے۔مشیرخارجہ نے امیدظاہر کی کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اورافغان صدر اشرف غنی کے درمیان آستانہ میں حالیہ ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔