پاک بھارت میچ، وزیراعظم کا بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

11:48 AM, 16 Jun, 2017

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل میچ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ تاہم وزارت پانی و بجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب و رسدکی تفصیلات مانگ لیں اور وزیر اعظم کو جواب دیا کہ 18 جون بروز اتوار کو میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی اب فائنل میں اس کا ٹاکرا پاکستان سے ہو گا۔ یکم جون سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں انڈیا کی ٹیم سوائے سری لنکا کے اپنے مدمقابل باقی چاروں ٹیموں کو پراعتماد انداز میں ہرا کر یہاں تک پہنچی ہے .

پاکستان اپنا پہلا ہی میچ انڈیا کے خلاف بری طرح ہار کر لڑکھڑاتی اور ڈگمگاتی ہوئی سیمی فائنل میں پہنچی لیکن سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے ’چنگھاڑتے شیر‘ اور سیمی فائنل تک ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم انگلینڈ کو چت کر کے یہ میچ اپنے نام کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں