اسلام آباد:پامانامہ کرپشن کیس میںقائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے دو اراکین کا قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کے لیے 2 دوحہ جانے کا امکان ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کر لیا ہے ، پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف جے آئی ٹی کے دو ارکان کا قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کیلئے دوحہ جانے کا امکان ہے۔
جے آئی ٹی نے ارکان کے قطر جانے کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کر لیا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان کے بیرون ملک جانے کیلئے سپریم کورٹ کے پانامہ عملدرآمد بینچ کی اجازت لازمی ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بینچ کی اجازت ملتے ہی 2ارکان دوحہ روانہ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ شہزادہ حماد بن جاسم الثانی نے جے آئی ٹی کو خط میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے قطر آنے کا کہا تھا.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.