سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

11:19 AM, 16 Jun, 2017

راولپنڈی: دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر پنجاب رینجرز نے آپریشن کیا جس کے دوران دو دہشت گرددوں کو ہلاک کر دیا گیا ہلاک ہونے والے دہشت گرد یوم حضرت علی پردہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا پاکستان رینجرز پنجاب نے خفیہ اطلاع پر گزشتہ رات کارورائی کی۔فائرنگ کے تبادلہ میںدو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہلاک دہشت گرد مذہبی سرگرمی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں