وزیراعظم نواز شریف پیش ہونے سے آئین اور قانون کی بالادستی ثابت ہوئی‘ سید یوسف رضا گیلانی

11:12 AM, 16 Jun, 2017

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جس سے آئین اور قانون کی بالادستی ثابت ہوئی۔

جمعرات کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عدالتوں کی طرف سے مجھے بلایا گیا ہم بلاخوف و خطر پیش ہوئے، میں نے عدالت کے احترام اور اداروں کے استحکام کیلئے خود کو سپریم کورٹ میں پیش کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو بھی عدالتوں کا احترام کرتی رہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جے آئی ٹی میں خود کو پیش کر کے اچھی روایات کو قائم رکھا، اس سے اداروں کو استحکام ملے گا اور قانون کی بالادستی ثابت ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں