بانی پی ٹی آئی کا جناح ہاؤس سمیت 12  مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری

09:32 PM, 16 Jul, 2024

لاہور:  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا جناح ہاؤس سمیت 12  مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا،تفتیشی نے وائس میچنگ ٹیسٹ، پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں کی مخالفت کی جہاں ملزم پر جدید ڈیوائسز کے ذریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کے زریعے حاضری لگائی گئی اور عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں