ایڈہاک ازم آزاد عدلیہ کے لیے متعصب ہے: بیرسٹر گوہر

07:44 PM, 16 Jul, 2024

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی  نے سپریم کورٹ میں ایڈاہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی، انھوں نے کہا 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی۔

اپنے بیان میں  بیرسٹر گوہر علی نے کہا "ایڈہاک ازم" "آزاد عدلیہ" کے لیے متعصب ہے،چھٹیوں میں چاروں ایڈہاک ججز کی  تعیناتی غیر ضروری ہےاور اس کی مثال نہیں ملتی اور اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا۔

انھو ں نے کہا  ایڈہاک ازم پوری سپریم کورٹ اور اس کے ججوں پر سمجھوتہ ہوگا،بیرسٹر گوہر علی نے کہا ایک حقیقی خدشہ یہ بھی ہے کہ اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے سے ہے اور  چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں