جعلی اے ایس پی بن کر  شہریوں  کو بے وقوف بنانے والا ملزم جعلی  ایف ائی اے اسسٹنٹ کمشنر  بن گیا

 جعلی اے ایس پی بن کر  شہریوں  کو بے وقوف بنانے والا ملزم جعلی  ایف ائی اے اسسٹنٹ کمشنر  بن گیا

 لاہور: جعلی اے ایس پی بن کر  شہریوں  کو بے وقوف بنانے والا ملزم  اب جعلی  ایف ائی اے کا اسسٹنٹ کمشنر  بن گیا۔ پولیس نے جعلی ایف آئی اے کے  اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کر لیا۔

جعلی ایف ائی اے کا اسسٹنٹ کمشنر  کالے رنگ کے ڈالے میں2  اہلکاروں کے ساتھ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں پکڑا گیا۔ دوران گشت ستو کتلہ پولیس نے گاڑی اور حرکات مشکوک دیکھ کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزم  کچھ  عرصہ قبل جعلی   اے ایس پی بن کر شہریوں کو ڈراتا اور لوٹتا تھا۔

جعلی ایف ائی اے کے اسسٹنٹ کمشنر اور جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملہ انویسٹیگیشن کے سپرد کر دیا گیا۔  ایف ائی ار  میں بتایا گیا کہ ملزم محمود الرحمن نے پولیس کو خود کا تعارف ایف ائی اے کا اسسٹنٹ کمشنر بتایا۔

مصنف کے بارے میں