سپریم کورٹ کے آرڈر پر عملدرآمد اور فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 جولائی کو طلب

01:12 PM, 16 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آرڈر پر عملدرآمد کیلئے اور فیصلے پر غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 جولائی کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستون کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کو  دینے کا حکم دیا۔ جس کیلئے پی ٹی آئی ارکان نے اپنے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں۔ 

مزیدخبریں