توشہ خانہ نئے ریفرنس: نیب ٹیم کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے سے زائد تفتیش

03:44 PM, 16 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سےتفتیش کے بعد  نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی، نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی۔

 جیل ذرائع  کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے تفتیش کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی۔

 جیل ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی۔ عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں