لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی کی ملاقات کی۔سعید اکبر نوانی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقے کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رکن صوبائی اسمبلی نے فیلڈ ہسپتا ل اور کلینک آن ویل پروگرام کو سراہا اور عوامی خدمت کے 100دن کی کامیابی سے تکمیل پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے۔ ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلیٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہاہے۔ 200 بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24گھنٹے سروسزمہیا ہونگی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ دوردراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجیسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیما سنٹر قائم ہونگے۔ ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹر کو ریجنل بلڈ سنٹرزکے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
سعید اکبر خان نوانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی 4ماہ کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے غریب دوست اقدامات کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی متحرک قیادت میں پراجیکٹس کی برق رفتار تکمیل خوش آئند امر ہے۔