ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس برآمد،سکیورٹی کے انتظامات، موبائل سروس جزوی معطل

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس برآمد،سکیورٹی کے انتظامات، موبائل سروس جزوی معطل

لاہور: حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں نو محرم الحرام آج ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں مجالس عزا ء کا انعقاد کیا جائے گا اور تعزیے اور عَلم کے جلوس برآمد ہوں گے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔

نو محرم الحرام کے موقع پر لاہور میں تقریباً 79 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے ،، قصرہ بتول شادمان سے جلوس برآمد ہو گا اور جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پچپن شاہ جمال اختتام پذیر ہو گاہ اس روٹ پر ایک ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ لاہور میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے مرکزی جلوس کے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

 اسلام آباد میں 9محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری  سیکٹر جی سکس ٹو سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہوگا اس حوالے سے 9 محرم الحرام جلوس کے لئے سکیورٹی کے سخت  انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسی طرح کراچی میں  ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 9 محرم الحرام کے جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے جارہے ہیں،کراچی میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔نو محرم  کا  مرکز جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیان امام بارگاہ کھارا در پر اختتام پزیر ہوگا۔

مصنف کے بارے میں