امریکا کا پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے پر اظہار تشویش

10:12 AM, 16 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اس حوالے سے حکومتی بیانات دیکھے ہیں۔ یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے۔ ان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے۔ جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔ ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔انسانی حقوق، آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی، جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے روس اور بھارت کے تعلقات پر کہا کہ روس اور بھارت کے دیرینہ تعلقات ہیں،چاہتے ہیں تمام ممالک اقوام متحدہ چارٹر کا احترام کریں۔ بھارت کو روس کے ساتھ تعلقات کا مثبت فائدہ اٹھانا چاہیے،بھارت روسی صدر پر یوکرین جنگ ختم کرنے پر زور دے ۔

مزیدخبریں