ایک ماہ میں دوسرا بڑا اضافہ، پٹرول تقریباً 10 روپے مزید مہنگا

09:38 AM, 16 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت مہنگائی کی ماری عوام پر ایک ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں دوسری بار اضافے کا بوجھ بھی لاد دیا۔ پٹرول 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگاکردیا گیا ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ۔ فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے اضافہ  کیا گیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے مقررکی گئی ہے ۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے اضافہ کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 30 جون کو وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں