آرمی چیف  کا 2روزہ دورہ ایران  مکمل، ایرانی صدرابراہیم رئیسی  اور وزیرخارجہ  حسین امیرسے ملاقاتیں

10:04 PM, 16 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:آرمی چیف  جنرل عاصم منیر کا دو روزکا ایرانی دورہ مکمل ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل  عاصم منیر کی ایرانی صدرابراہیم رئیسی  اور وزیرخارجہ  حسین امیرسے ملاقاتیں  ہوئیں۔ باہمی تعلقات ،علاقائی امن اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

جنرل عاصم منیر ایرانی فوج کےسربراہ  میجر جنرل محمد بغیری سے بھی  ملے۔اس ملاقات میں سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کےخاتمے کیلئے موثر تعاون پر اتفاق کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ملٹری ہیڈ کوارٹر میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں