غلط عادت ترک کرنے کیلئے تھراپی کرانے پر  غور کررہا ہوں:باکسر عامر خان نے اہلیہ سے معافی مانگ لی

09:47 PM, 16 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن: باکسر عامر خان نے اہلیہ سے معافی مانگ لی۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال سے معافی مانگ لی ہے۔  باکسر عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجنے پر اپنی اہلیہ سے معافی مانگی ہے۔ 


پاکستانی باکسر عامر خان اعتراف کیا کہ غلط عادت ترک کرنے کیلئے تھراپی کرانے پر بھی غور کررہا ہوں۔سابق باکسر نے ماڈل کو غلط میسیجز بھیجے تھے جس کے بعد مقامی میڈيا نے برطانیہ میں سمیرا کے ساتھ انکے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔ ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا۔

واضح رہے کہ سابق باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کے ہمراہ سیر و سیاحت کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں