پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ آئینی طریقے سے کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر سے ملک دیوالیہ کرنے کی کوشش کی:عبدالقادر پٹیل

 پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ آئینی طریقے سے کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر سے ملک دیوالیہ کرنے کی کوشش کی:عبدالقادر پٹیل

کراچی :وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل  نے نے کراچی کے 3 بڑے ہسپتال رواں ماہ سندھ حکومت کو واپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایک  تقریب سے  خطاب میں کہاکہ  جناح ہسپتال، این آئی ایچ اور این آئی سی وی ڈی اِسی ماہ سندھ حکومت کو ملیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ  کراچی کے 3 بڑے ہسپتال اسی ماہ وفاق سے واپس سندھ کو مل جائیں گے۔ یہ ہسپتال سندھ کی امانت تھے۔


عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ کیماڑی کی بڑھتی آبادی کی وجہ سے پانی کی کمی مسئلہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران کوئی منصوبہ نہیں دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عوام پر تباہی کےلیے مسلط کیا گیا تھا، آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ کیا۔پی ٹی آئی کےخلاف عدم اعتماد نہیں لاتے تو ملک کے حالات مزید خراب ہوجاتے، ہم نے اپنے سیاسی مستقبل کو داؤ پر لگا کر حکومت کےخلاف عدم اعتماد پیش کیا۔

 ہمیں علم تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کو مزید تباہی کی جانب لے جارہے ہیں، پہلا وزیراعظم ہے، جسے آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ سے وزیراعظم کو غیرآئینی طریقوں سے ہٹایا گیا، بھٹو کو پھانسی دی گئی نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔ اسرائیل چیخ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

9 مئی کو پلان کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، اس دن کے واقعے کے بعد پاکستان کا مذاق بنا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر سے ملک دیوالیہ کرنے کی کوشش کی۔

مصنف کے بارے میں