ایم کیو ایم اور ہندو کمیونٹی میں کئی قدریں مشترک،  ہم آپ کے پاس ووٹ لینے نہیں  محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں: خالد مقبول صدیقی

08:03 PM, 16 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی  کاکہنا ہےکہ  پاکستان میں بنیاد پرستی کی بنیاد وڈیرہ شاہی نظام سے ہے۔

انہوں نے  ہندو کمیونٹی کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ ہم آپ کے پاس ووٹ لینے نہیں بلکہ محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں، ہم سب پاکستان اور خصوصاً سندھ کے حالات سے پریشان ہیں، آج ہمارے اور آپ کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں، آپ ایک مذہبی اقلیت ہیں اور ہم ایک لسانی اقلیت ہیں، سندھ حکومت کو کراچی سے 300 ارب روپے ٹیکس ملتا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ مصطفی کمال بھائی نے کہا کہ وفاق سے سندھ کو 1 ہزار ارب روپے ملتے ہیں، میں کہتا ہوں کہ 300 ارب روپے وائٹ منی کے ذریعے ملتے ہیں، باقی کے 700 ارب روپے بلیک منی سے ملتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم نے منگلا شرما کو اسمبلی میں بھیج کر ایک مثال قائم کی، منگلا شرما مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہیں، آپ ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں ہم آپ کے حقوق کی حفاظت کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

مزیدخبریں