دوبارہ وزیر اعظم بن کر نصاب میں بنیادی حقوق کا اضافہ کروں گا: چیئرمین پی ٹی آئی 

04:24 PM, 16 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ وزیر اعظم بن کر نصاب میں سیرت النبیﷺ کے علاوہ بنیادی حقوق کا اضافہ بھی کریں گے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشاء اللہ جب پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو ہم سکولوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کے علاوہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا اضافہ کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نصاب میں بنیادی حقوق شامل ہونے سے ہر شہری یہ جانے گا کہ حقیقی آزادی تبھی حاصل ہو سکتی ہے جب وہ آئین کی طرف سے دیے گئے حقوق کو سمجھیں اور پھر اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ان حقوق کے دفاع کے لیے تیار ہوں۔

مزیدخبریں