ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں اس موسم گرما میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ 'مڈ ڈے بریک' اقدام کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق ابوظہبی میں ہفتہ کو دوپہر 2.30 بجے ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بادافاس (الظفرہ ریجن) میں 50.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور درمیانی ہوائیں چلنے کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق ابوظہبی اور دبئی دونوں میں آج درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ایمریٹس میں بالترتیب 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت دیکھا جائے گا۔
ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ گرمی کے اوقات میں گھر کے اندر رہیں اور سورج کی براہ راست نمائش سے گریز کریں۔ مزید برآں،شہریوں کو براہ راست سورج کی روشنی میں سرگرمیوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، اور سن اسکرین اور دھوپ کے چشمے پہن کر اپنی حفاظت کر یں۔
دوسری طرف مزدوروں کیلئے متحدہ عرب امارات کا 'مڈ ڈے بریک' اقدام 15 جون سے نافذ العمل ہے، جس میں دوپہر 12.30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلی جگہوں یا براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی ہے۔
تعمیل نہ کرنے والے آجروں کو ہر کارکن پر 5,000 درہم ( 3 لاکھ 77 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ جرمانے کی رقم 50,000 درہم (37 لاکھ 77 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔
واضح رہے کہ انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (ایم او ایچ آر ای) نے 'مڈ ڈے بریک' اقدام لگاتار 19ویں سال لاگو کیا ہے۔