عوام نوازشریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں، وعدہ کرتا ہوں ملک کا نقشہ بدل دیں گے: وزیر اعظم 

02:34 PM, 16 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنائیں ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ میں یہ نہیں کہتا لازماً ن لیگ کو ہی ووٹ دیں لیکن ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔

لاہور میں یوتھ لون سکیم کی تقریب میں خطاب کرتے وزیرا عظم نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انتخابات میں عوام نےجس کو منتخب کیا ۔ دل وجان سےقبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے سے پٹرول کی قیمتیں کم کیں۔ لیپ ٹاپ اسکیم کورشوت اسکیم کہنےوالوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نےملک دشمنی میں بھارت کوپیچھےچھوڑا۔توشہ خانہ،190ملین پاؤنڈاسکینڈل،فارن فنڈنگ  پی ٹی آئی سربراہ کی پہچان ہیں۔

مزیدخبریں