غلاف خانہ کعبہ کی تبدیلی کی تیاری مکمل کرلی گئی، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

 غلاف خانہ کعبہ کی تبدیلی کی تیاری مکمل کرلی گئی، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
سورس: File

مکہ مکرمہ: مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ مکہ مکرمہ میں غلاف خانہ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے سے متعلق تمام محکموں کی تیاری کو یقینی بنایا۔ خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے کی ورک ٹیم میں غلاف بنانے والے، انجینئرز اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ ٹیم کی ارکان کی مہارتوں کو تصدیق کر لی گئی ہے۔ ٹیم میں شامل 15 افراد کی خصوصی تربیت بھی مکمل کی گئی ہے۔

 
خانہ کعبہ کے غلاف کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے امور کے جنرل صدر کے انڈر سیکریٹری امجد الحازمی نے بتایا کہ کمپلیکس نے نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کی سلائی میں تربیت یافتہ اور اعلی مہارت رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں۔ نئے غلاف کعبہ کی ظاہری شکل کو بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کیا جاتا ہے۔

کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔ فیکٹری کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال استعمال کیا گیا ہے۔ 
 
 

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا 

مصنف کے بارے میں