اسلام آباد: اسلام آبادٹریل تھری جنسی زیادتی کا ڈارپ سین ہو گیا۔مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔ ابتدائی رپوٹس سے معلوم ہوا ہے کہ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی۔
پولیس نے مزید کہا کہ مدعیہ پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔پولیس مقدمہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔
واضح رہے کہ چند روزپہلے ایک خواتون کی طرف سے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی ۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم خاتون کو نوکری دینے کا وعدہ کر کے انٹرویو کے غرض سے سینئر آفسر سے ملوانے کے لیے مارگلہ ہلز کے ٹریل نمبر 3 پر لے گیا اور بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بعد ازاں اس نے دھمکی دی کہ اگر اس نے یہ واقعہ کسی کے ساتھ شیئر کیا تو اسے جان سے مار دے گا۔
خاتون نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس سے رابطہ کیا اور قانونی کارروائی کے لیے اپنے میڈیکل چیک اپ کی پیشکش بھی کی تھی۔