مہنگائی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ، پاکستان میں بڑھتی غربت سیاسی مسئلہ ہے: معاشی و مالیاتی ماہرین

10:38 AM, 16 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت  مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی غربت  ایک سیاسی مسئلہ ہے۔

کراچی میں ایک مذاکرے سے معاشی و مالیاتی ماہرین شبر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 30 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے اور ریاست کے پاس قرضوں کی ادائیگیاں شیڈول پر کرنے کا انتظام نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست شفاف طریقے سے زمین بیچ کر اپنا قرض ادا کرسکتی ہے۔

 
 مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے معاشی و مالیاتی ماہرین قیصر بنگالی  کا کہنا تھا کہ معیشت اور سیکیورٹی کی دو کھڑکیاں بند ہوچکیں، معیشت قرض کےحصول تک محدود ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی خدمات کی اب امریکا کو ضرورت نہیں رہی۔

قیصر بنگالی نے کہا  کہ 1996 سے تین عالمی اداروں کے سربراہان اسٹیٹ بینک کے گورنربن چکے ہیں، ہیاں تک کہ ہم اپنی معاشی خودمختاری کھوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ آف سٹیٹکس(World of Statistics)  کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  سال2023  کے جولائی کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی مہنگائی کی شرح میں پاکستان دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر آتا ہے۔ 

مزیدخبریں